Skip to product information
1 of 4

Book Manshion

Hindustan Q Taqsim Hua ہندوستان کیوں تقسیم ہوا ؟ Anees Sheikh

Hindustan Q Taqsim Hua ہندوستان کیوں تقسیم ہوا ؟ Anees Sheikh

Regular price Rs.2,000.00 PKR
Regular price Rs.3,000.00 PKR Sale price Rs.2,000.00 PKR
Sale Sold out
Shipping calculated at checkout.

مصنف و محقق  انیس شیخ  کی  تصنیف ہندوستان کیوں  تقسیم ہوا ؟مطالعہ کے لئے  پیش خدمت  ہے ، یوں تو آپ نے تحریک  پاکستان کے موضوع پرکئی  کتابیں پڑھی ہوں گی مگر مصنف نے  اس  کتاب  میں صرف ان تاریخی  حقائق کو بیان کیا ہے جو ہندوستان کی تقسیم کا سبب بنے۔

 ہندوستان  اور پاکستان میں پاکستان مخالف  بیانیہ یہ  ہی ہے کہ انگریزوں نے سازش کی اور ہندوستان کو تقسیم کرکے پاکستان بنوا دیا ، مسلم لیگ کی قیادت اور خاص طور پر قائد اعظم محمد علی جناح کے حوالے سے ایک مخصوص بیانیہ سننے اور پڑھنے کو ملتا ہے ،  تو کیا ہندوستان کی تقسیم  اتنی سادہ ہے کہ انگریزوں نے سازش کی اور پاکستان بن گیا ؟مصنف نے  انہی  عوامل کی تحقیق کی کہ  آیا تاریخی حقائق کیا ہیں  ؟

مصنف نے  1857 کے بعد مسلمانوں کے  سیاسی ، معاشی ، مذہبی حالات، انڈین نیشنل کانگریس  اور مسلم لیگ اور تحریک خلافت کے   قیام ، مسلم لیگ ، تحریک خلافت اور دیگر مسلم رہنماؤں کی  جانب سے ہندو مسلم اتحاد   کی اتنہائی  کوششیں  اور ان کی ناکامی، اور اسی دور میں ہندوستان کے مسلمانوں کی جانب سے  موہن  کا کرم چند گاندھی  کو ہندوستان کی سیاست میں ہندوستان  کا اہم رہنما بنانے میں جو  کردار ادا کیا ہے وہ تاریخ کا اہم باب  ہے ۔

مصنف نے  تاریخی حقائق  کو روشنی میں  اس  تاثر کو سختی  سے مسترد کیا کہ جس میں کہا جاتا ہے کہ  محمد علی جناح نے پہلی مرتبہ  دو قومی نظریہ 23 مارچ 1940 کو اپنایا ، نیز اس دعوے کو بھی رد کیا ہے کہ  ہندوستان کی تقسیم کا محرک صرف 16 اگست 1946 کو ڈائریکٹ ایکشن ڈے کو قرار دیا جائے ۔

 مصنف نے ہندوستان کے تقسیم کی تقسیم کا  آغاز   نہرو رپورٹ  سے قرار دیا ، مصنف نے  ہندوستان میں فسادات کا ذکر تفصیل سے کیا جو 1871 سے جاری تھے ، مصنف نے ان علاقوں کے   فسادات  کا خاص طور پر ذکر ہے جو  آج انڈیا یا بنگلہ دیش کا حصہ ہیں اور پاکستان کے  علاقوں میں  پنجاب  اور  صوبہ فرنٹیئر میں ہندو مسلم اور سکھوں کے فسادات کو  تفصیل سے بیان کیا  ہے۔

 مصنف نے  اپنی تحقیق اور موضوع کو  مظبوط بنانے  کے لئے  اخبار اور  تاریخی دستاویزات کی زیادہ  مدد لی ہے،  تمام تاریخی واقعات کو سال  بہ  سال ترتیب سے پیش کیا گیا ہے ، جس سے قاری کو  تسلسل کے ساتھ حالات و واقعات کو سمجھنے میں آسانی ہوتی  ہے ۔

 تاریخ سے دلچسپی  رکھنے والے  افراد کے لئے  اس  کتاب میں اتنا کچھ   ہے کہ وہ  کتاب  کو مکمل پڑھے  بغیر مطمئن نہیں ہوں گے ۔

ISBN 9786273003245 

Pages 724 

View full details